راچڈیل(نمائندہ خصوصی)
راچڈیل بورو کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی آزاد جموں و کشمیر کے مختصر دورے کے بعد واپس برطانیہ پہنچنے پر راچڈیل کونسل کے کونسلرز اور قریبی ساتھیوں نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں سینئر کیبنٹ ممبر بورو کونسل راچڈیل کے کونسلر پروفیسر افتخار احمد، چیئر آف ڈویلپمنٹ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد،کونسلر آفتاب حسین اور خالد چوہدری شامل تھے
ملاقات میں ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت نے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی سیاست ،موجودہ معاشی صورت حال اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے ساتھیوں کیساتھ تبادلہ خیال کیا اور سنیئر کیبنٹ کونسلر پروفیسر افتخار احمد، کونسلر شکیل احمد ،کونسلر آفتاب حسین کو اپنی کتاب (جاسوس) پیش کی-
یاد رہے کہ ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی کئی کتابوں کے مصنف اور فلم ڈائریکٹر و ہدائتکار بھی ہیں
حال ہی میں انکی نئی کتاب (جاسوس) کی رونمائی میر پور آزاد جموں و کشمیر میں ہوئی ہے