Reg: 12841587     

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

شی جن پنگ مسلسل تیسری بار  چین کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ ماؤزے تنگ کے بعد چین کے مضبوط ترین رہنما کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ) نے 69 سالہ شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں شی جن پنگ مسلسل تیسری بار حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ شی جن پنگ 2013 میں سابق چینی صدر  ہوجن تاؤ کے بعد پہلی مرتبہ عہدہ صدارت پر فائز ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سرکاری اہل کار کو غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں: شاہد خاقان

Next Post

برطانیہ میں برفانی طوفان کے الرٹ برقرار، 100 سے زائد اسکول بند

Related Posts
Total
0
Share