مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ سرکاری اہل کار کو غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں۔
ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تو اس پر ٹرتھ کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ جس ڈھٹائی سے اعترافات کیے جا رہے ہیں اُمید ہے اُس کے بعد جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جیسے کرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیر قانونی احکامات ماننے سے با آسانی انکار کرسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ، اس کا مطلب ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس میں حصے دار بنے۔