Reg: 12841587     

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

کساد بازاری کے خدشات کے پیشِ نظرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت1.07ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس کمی یعنی1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

 تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میں امریکا کا مرکزی بینک یو ایس فیڈرل ریزرو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے جس سے کساد بازاری کا خدشہ ہے اور مستقبل میں تیل کی طلب کو کم کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جرمنی میں گرجاگھر میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک، 25 زخمی

Next Post

انوپم کھیر دیرینہ دوست ستیش کوشک کی میت کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے آنسو نہ روک پائے

Related Posts
Total
0
Share