Reg: 12841587     

آزادی کے متوالے پوری دنیا میں پر چم آزادی بلند کرتے رہیں گے چاہے کتنی قربانیاں دینی پڑیں

ہیلی فیکس( سید فرحت عباس کاظمی)

ہیلی فیکس میں منعقدہ کشمیر پیس فورم کے اجلاس کے شرکا نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کشمیر سے غاصب بھارتی افواج کا قبضہ ختم نہیں ہوتا ہمارا جہاد جاری رہے گا۔
کشمیر پیس فورم کے رکن ایگزیکٹو کونسل چوہدری مطلوب اور ہیلی فیکس برانچ کے سیکرٹری چوہدری عارف کی طرف سے شمالی برطانیہ کے عہدیداروں چوہدری محمد مالک، چوہدری اکرام ارشاد ،چوہدری صابر حسین پوٹھی، چوہدری آصف ڈی سی،  چوہدری شیراز چنگیاں، چوہدری جاوید بھڑک ،  کے اعزاز میں ایک عشایے کا اہتمام کیا گیا۔

چوہدری سفطین۔ چوہدری ماجد حسین، چوہدری عدیل چوہدری صابر ،چوہدری روحیل احمد نتھیا، چوہدری افتخار پوٹھی 
کشمیریوں کی تحریک آزادی ایک طویل جد وجہد اور کٹھن سفر ہے جس کے راہی آزادی کے متوالے اپنی اس جہد مسلسل کو نئے خون، پسینہ اور نئے انداز سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔
شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عالمی سطح پر کشمیر کی تحریک کا علم بلند رکھنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کشمیر پیس فورم کی طرف سے مکمل خدمات فراہم کرنے اور تحریک میں تیزی لانے کے لئے بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور  ان کے انتظام کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پیس فورم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جسکا اولین مقصد مسئلہ کشمیر کے حل کے لئیے اقدامات کو منظم اور مزید بہتر بنا یا جا سخے اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انوپم کھیر دیرینہ دوست ستیش کوشک کی میت کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے آنسو نہ روک پائے

Next Post

سیالکوٹ:”چک گلاں” میں بھی ترقیاتی کاموں کی بارش

Related Posts
Total
0
Share