Reg: 12841587     

لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی گہری اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہورمیں اسموگ بڑھنے کی وجہ بھی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماری کے67 ہزار 708کیسز رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں، دمہ اور سانس کی دوسری بیماریوں میں مبتلا لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور احتیاط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پروٹوکول لینے کا شوق نہیں، نہ ہی بطور وزیراعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے: محسن نقوی

Next Post

کسی پر پابندی ہے نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا: نگران وزیراعظم

Related Posts

گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارٹونسٹ سویڈش شہری 75 سالہ لارس ولکس کار حادثے میں اپنے دو سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ زندہ جل کر راکھ ہو گیا

سٹوک ہولم(بی بی سی-نیوز ڈیسک) پولیس افسران جو اس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے وہ…
Read More
Total
0
Share