Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم کی سربرابی میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج  پھر ہوگا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم  2 گھنٹے سے زائد رہنے والے اجلاس میں بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

اب بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا جس میں جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی تجاویز آئندہ48 گھنٹوں میں طلب کی ہیں۔

گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں کہا گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیراعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائی گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے بلکہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کو سہولت ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خیرپور: ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر کا صفایا کر دیا، 8 کروڑ اور 25 تولے سونا لوٹ کر فرار

Next Post

وزارتِ قانون کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم کی مذمت

Related Posts

بریڈ فورڈ میں جشن غدیر شایان شان منایا گیا۔محفل حمد و نعت و سماع کا کا شاندار اجتماع موالیان کی دھمال اور قوالوں پر نوٹوں کی برسات۔

بریڈفورڈ ( فرحت کاظمی) حجہ الوداع اور غدیر خم کے مقام پر رسول اکرم خاتم المرسلین سید الانبیا…
Read More
Total
0
Share