مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز
اسلام آبادکی دو عدالتوں سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور میں موجود ہے اور آج وارنٹ کی تعمیل کرائے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس پہنچی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس ٹیم کو زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کے لیے تعاون فراہم کیا جائےگا، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیےزمان پارک جائےگی۔
خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خان کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے گزشتہ روز عمران خان کے علیحدہ علیحدہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عمران خان گزشتہ روز طلبی کے باوجود سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نےلاہور میں پی ٹی آئی ریلی کی قیادت کی۔