مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز(
کراچی: پولیس نے پاپوش نگر اور کٹی پہاڑی پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تخریب کاری، اسٹریٹ کرائم،گاڑی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، گرفتارملزم محمد علی کھوسہ سے دستی بم، پرس اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شعیب اور جنید سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملزمان امان اللہ، جاوید، طلحہ، سہیل احمد اور فرمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔