Reg: 12841587     

شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں کمی کی نوید سنا دی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی۔

سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے، واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کرلیئے ہیں

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا اور بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پرویز مشرف کا بیٹے کے نام خط

Next Post

پاکستان میں دی گئی طلاق برطانیہ میں قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیے، برطانوی عدالت

Related Posts

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے لیگیسی پروجیکٹ کا آغاز

لندن: (عارف چودھری ) برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں…
Read More
Total
0
Share