Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے ماہرقانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی

راچڈیل (چوہدری عارف پندھیر)

مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے گریٹر مانچسٹر کے راچڈیل ٹاون میں خصوصی ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کویت کے تمام ممبران اور لیڈرشپ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن کویت اور اسکے صدر میاں محمد ارشد اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انکے جزبہ خیر سگالی کی تعریف کی۔عرفان ناگرہ نے پاکستان مسلم لیگ ن میں جاری تنظیم سازی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ عرفان ناگرہ نے کہا کہ محترم اسحق ڈار نے ملک کو درپیش چیلنجز اور معاشی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومتی اقدامات سے تارکین وطن آگاہ ہیں اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں ریاست کے زریعے تن من دھن سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز کے تمام تنظیمی عہدیداران ممبران ووکرز اور سپورٹرز کے مابین اچھے اور مثبت تعلقات کی بہت اشد ضرورت ھے۔ ہم دعا گو ہیں کہ پارٹی کے لئے کسی بھی طرح سے اپنے آپ کو وقف کرنے والے ووکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے۔جو وقت کی اہم ضرورت ھے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سیاستدان سمیت سب کو اپنے پیروکاروں کی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ احتجاج کے دوران سرکاری گاڑیوں،درختوں اور املاک کی توڑ پھوڑ سے گریز کریں۰توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سزا بھی دی جائے اورجرمانے کے ذریعے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۰احتجاج کسی فرد یا ادارے کے خلاف ہونا چاہیے ملک کے خلاف نہیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے تارکین وطن کے موضوع پر تفصیل سے گفتگو کی اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲ کو اسلام آباد میں ہونے والی خصوصی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیساتھ اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پروزیراعظم سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائیندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل، قبضہ مافیا کی کمر توڑنے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش بھی کی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تمام گزارشات پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا یہ الیکشن کا سال ہے مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران ، آفس ہولڈرز اور اوورسیز پاکستانیز دامے درمے سخنے اپنی پارٹی کی مضبوطی کیلئے دل کھول کر اپنے مقامی نمائیندگان اور امید سوار ان کیساتھ انکی جیت کے لئے مکمل تعان کریں ۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان گرامی کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن کویت میاں محمد ارشد اور انکی تمام ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عرفان ناگرہ کو تحائف دیکر راچڈیل سے رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ایمبیسڈر آف سویٹزر لینڈ (جیورج سٹینر) کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا

Next Post

معروف قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب کلچر پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی

Related Posts
Total
0
Share