(بیوروچیف دبئی)
متحدہ عرب امارات دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ انٹیلی جنس فرم اوکلا کے مطابق یہ ریٹنگ سال رواں کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات خلیج کے ان تین ممالک میں شامل ہے جو اوکلا کی ٹاپ فہرست میں ہیں۔
ان میں قطر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔اوکلا کی عالمی انٹرنیٹ سپیڈ فہرست کے مطابق یو اے ای میں ڈاؤن لوڈ اوسط سپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ سپیڈ 48.40 ایم بی پی ایس تک ہے۔
انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ اصلی صارفین کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ پچھلے سال سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے سال لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے دفاتر اور کام کرنے کے مقامات سے دور ہونا پڑا اور گھروں سے کام کرنا پڑا جس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کا انتہائی اہم کردار ہے۔
Related Posts
پاکستان و برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات میاں عبد الحنان اور حافظ سجاد احمدکی مانچسٹر (برطانیہ )آمد
خصوصی رپورٹر پاکستان اور برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات کا لاہور سے مانچسٹر برطانیہ پہنچنے پر…
ریکوڈک کیس کا فیصلہ
ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی وزارت قانون کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس کا…
بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: پاکستان
(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے…