Reg: 12841587     

عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن میں 54 پولیس اہلکار زخمی

مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز)

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں 54 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں 64 افراد زخمی ہوئے جن میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں، 51 پولیس اہلکاروں کو سروسز اور 3 کو میو اسپتال لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب کلچر پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی

Next Post

احکامات پر عمل نہیں ہوا، جو ہو رہا ہے وہ آپ کاکیا دھرا ہے، وارنٹ منسوخی کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

Related Posts
Total
0
Share