Reg: 12841587     

میاں عبد الحق کے صاحب زادے قاسم میاں شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اولڈھم(خصوصی رپورٹر)

یو کے اسلامک مشن کے سنیئر رہنما میاں عبد الحق کے صاحب زادے قاسم میاں کی شادی خانہ ابادی کی تقریب اولڈھم کے خوبصورت مقامی ہال میں منعقد کی گئی

میاں عبد الحق کے صاحب زادے قاسم میاں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
رسم نکاح شرعی حق مہر کیساتھ مولانا محمد اقبال نے نکاح پڑھایا اور استاد مولانا عطاء الرحمٰن نے نکاح کا خطبہ اور دلہا و دلہن کے روشن مستقبل اور نو بیاہتا جوڑے میں پیار و محبت کی زندگی و خوشحالی کے لیے دعا کی-
شادی کی تقریب اولڈھم کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی تھی جس میں یو کے اسلامک مشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حماد لودھی،سابق صدر یو کے اسلامک مشن ضیاء الحق، استاد مولانا عطاء الرحمٰن،مولانا محمد اقبال، افضل ملک،سجاد امین، ضمیر احمد، غفران احمد،محبوب قمر،چوہدری محمد سعید،چوہدری جعفر، محمد عمران ظفر،خالد چوہدری,میاں عذیر کے علاؤہ رشتہ داروں ،عزیزوں اور دوستوں نے بھر پور شرکت کی-
اس موقع پر دلہااور دلہا کے والد گرامی میاں عبد الحق کو شادی کی تقریب پر آئے ہوئے تمام مہمانوں نے بغلگیر ہو کر مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں کی لذیز و مزیدار کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سےسماجی و کاروباری شخصیت چوہدری عارف تھانیدار کی ملاقات

Next Post

برطانیہ بھر میں 4 مئی کو ہونے والے لوکل باڈیز کے الیکشن ہو رہے ہیں

Related Posts
Total
0
Share