Reg: 12841587     

ہائیکورٹ کی مہلت ختم، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز الرٹ، پی ٹی آئی کارکن بھی جمع

مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز)

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ملی مہلت ختم ہوگئی۔

گزشتہ روز  عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن آج صبح 10 بجے تک روکنےکا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو مال روڈ، کینال پل، دھرم پورہ پل اور ٹھنڈی سڑک سے 500 میٹر پیچھے رہنےکی ہدایت کی تھی جب کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

 زمان پارک کے قریب پانچ اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی سات کمپنیاں الرٹ ہیں اور نئی ہدایات کی منتظر ہیں۔

ادھر پولیس کے پیچھے ہٹنےکے بعد کارکن پہلے سے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگالیے گئے، ڈنڈوں، کنچوں اور غلیلوں کا بڑا ذخیرہ بھی جمع کرلیا۔

 زمان پارک میں عمران خان کےگھر کے باہر کنٹینرز لگا دیےگئے ہیں جب کہ عمران خان کے گھر کی جانب آنے والے راستوں پر کارکنان کا سخت پہرہ ہے۔

آج لاہور ہائی کورٹ میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پرسماعت میں عدالت نے کہا کہ  آج آپ اکٹھے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، بحیثیت قوم ہماری بڑی بےعزتی ہو رہی ہے، اپنی ریلی کو  آگے پیچھے کر لیں، خداکاواسطہ ہےقوم کی زندگی کو چلنےدیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نہ لاہور ہائی کورٹ اور نہ اسلام آبادہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری پر عمل سے روکا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ریگولرکازلسٹ منسوخ، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کرینگے

Next Post

ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا: طلال چوہدری

Related Posts

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار…
Read More
Total
0
Share