Reg: 12841587     

ریگولرکازلسٹ منسوخ، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کرینگے

مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیسز کی ریگولر کازلسٹ منسوخ کردی گئی، چیف جسٹس آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔

عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست ڈی لسٹ کردی گئی ہے اور آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر  ہوگی۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت کے باہر ارجنٹ کیسز کی کازلسٹ آویزاں کردی گئی ہے، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست تاحال ارجنٹ کیسز کی کازلسٹ میں شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  چیف جسٹس عامرفاروق نے آج عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زمان پارک آپریشن: دو صوبوں کی پولیس آمنے سامنے، جی بی پولیس نے پنجاب پولیس پر گنیں تان دیں

Next Post

ہائیکورٹ کی مہلت ختم، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز الرٹ، پی ٹی آئی کارکن بھی جمع

Related Posts
Total
0
Share