Reg: 12841587     

’بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘

مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ایک بیان میں  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چمن میں آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Next Post

سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس ،’ انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے ‘

Related Posts

فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار, فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے, سپریم کورٹ

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے…
Read More
Total
0
Share