مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ائیربس اے 320 طیارے گراؤنڈ کر دیے ہیں۔
تاہم اس اہم تکنیکی مسئلے کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لیے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2005 میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ائیر محض 16 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 ڈسٹی نیشنز پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔