Reg: 12841587     

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور  راولپنڈی میں آج دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈز  یا کسی شخص کے اسلحہ لےکر چلنے پر پابندی ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ  شہری  شناختی دستاویزات  ہمراہ  رکھیں اور چیکنگ کے دوران  پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

پنجاب حکومت کی جانب سےضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ ہے،  ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع  پر مکمل پابندی کو  یقینی بنایا جائے۔

خیال رہےکہ توشہ خانہ کیس میں آج  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سےکھیلوں گا: احسان اللہ

Next Post

بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے کیوں گراؤنڈ کر دیے؟

Related Posts

ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد ان کے اس بنیادی مسلمہ حق خودارادیت کیلئے ہے جسے اقوام متحد نے اپنی قراردادوں میں تسلیم کر رکھا ہے,

مانچسٹر(عارف چوہدری) ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد ان کے اس بنیادی مسلمہ حق خودارادیت کیلئے…
Read More
Total
0
Share