Reg: 12841587     

پی ٹی آئی نے حکومت سے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے حکومت سے بات چیت پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے  بات چیت کے لیے ملاقات کی تاریخ اور مقام بتانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

 پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں ، اعظم نذیر تارڑ بھی روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے ، حکومت ایک قدم آگے بڑھے ، بات چیت کے عمل کو بیان سے آگے بڑھائے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر سب سے بات چیت اور مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کے لیے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

Next Post

ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کا سعودی عرب کے شہر الریاض کا دورہ

Related Posts
Total
0
Share