Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس کا کریک ڈاؤن

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کردیا۔

پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو  گرفتار کرلیاگیا۔

تحریک انصاف کا کہناہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جیل میں ہوں یا باہر، پارٹی الیکشن جیتےگی، عمران خان کا امریکی میڈیا کو انٹرویو

Next Post

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

Related Posts
Total
0
Share