Reg: 12841587     

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔

18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی

کوئٹہ پولیس نے سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس کا کریک ڈاؤن

Next Post

آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے: احسن اقبال

Related Posts

یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام وخطیب مولانا محمد اقبال نے اپنے بڑے صاحبزادے حافظ اسامہ اقبال کے قرآن پاک حفظ کرنے کی خوشی میں مقامی ہال( سکائی ویز کھاریاں) میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

کھاریاں(خصوصی رپورٹر) یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام و…
Read More
Total
0
Share