Reg: 12841587     

عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں اور 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پردرخواست نمٹادی۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایبٹ آباد: کھدائی کے دوران کان بیٹھ گئی، دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

Next Post

ارشد شریف کے قتل میں منصوبہ بندی شامل نہیں تھی: کینین سرکاری تحقیقاتی رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share