.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ کرلیا جس میں حکم امتناع ختم کرکے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی۔
نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کے مطابق بی آر ٹی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے گا اور سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم کوئی نیا کیس نہیں بنارہے، پہلے سے موجود کیسز میں تحقیقات ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا پیسہ کہاں گیا، یہ پوچھنا ہر شہری کا حق ہے، اربوں روپے ہوا میں گئے ہیں، اس کا ضرور پوچھیں گے۔