Reg: 12841587     

اینٹی کرپشن نے پنجاب کے متعدد سابق وزرا اور ایم پی ایز کو آج طلب کرلیا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے متعدد سابق صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو آج طلب کیا ہے۔

سابق صوبائی وزرا چوہدری ظہیرالدین، علی افضل ساہی اور سابق ایم پی ایز وارث عزیز، علی اختر تیمور اور شکیل شاہد اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب کیےجانے والوں میں شامل  ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ظہیرالدین اورعلی اختر تیمور پر غیرقانونی بس اسٹینڈ چلا نے کا الزام ہے، علی اختر نے بطور تحصیل ناظم بس اسٹینڈ کا نقشہ جعل سازی سے بنایا،علی افضل ساہی نے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دیے، انہوں نے تمام کرپشن ہائی وے کے افسران حسن باجوہ اور صدام کو ایڈیشنل چارج دلوا کر کی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ وارث عزیز نے 2500 کنال زرعی اراضی  رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا، شکیل شاہد پر ہائی وے کا ایکسین لگوا کر کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے تمام منصوبوں کے سینٹرز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کے پی کی نگران حکومت کا بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ

Next Post

6 سال گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوششیں کی گئیں: مریم نواز

Related Posts

ہمارے نہایت ہی پیارے بھائی و دوست اور مخلص ساتھی سابق ناظم یونین کونسل میانی سیالکوٹ چوہدری عصمت اللہ وریاہ صاحب کی (دو بھتیجیاں) انکے چھوٹے بھائی چوہدری عظمت وریاہ صاحب کی دونوں صاحبزادیاں (ملک ملاوی) میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ہیں.

انا للہ وانا الیہ راجعون- گزشتہ کل انکی نماز جنازہ ملاوی میں ادا کر دی گئی ھے اور…
Read More
Total
0
Share