Reg: 12841587     

کندھ کوٹ: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں  ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی عرفان سمو ں کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں ڈی ایس پی قلندر بخش سمیت 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ پولیس نے کچےکے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کرکے راستے سیل کر رکھے ہیں، ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے، ضلع بھرکی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 10 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت، واٹرکینن شاہراہ دستور پر موجود

Next Post

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں 2 سے3فیصد اضافےکا امکان

Related Posts
Total
0
Share