Reg: 12841587     

کرکٹ آرگنائیزر اور آزادکشمیر کے سابق مایاناز کھلاڑی نیئر شہزاد عباسی کی کشمیر پریمئر لیگ کے سی ای او چوہدری شہزاد اختر سے ملاقات

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

نیئر شہزاد عباسی نے کہا ہے کہ کے پی ایل کےصدر عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد اختر کی جانب سے مظفرآباد باد کرکٹ سٹیڈیم میں بیس کروڑ کی انویسمنٹ ہہت بڑا اقدام ہے۔

ملاقات کے دوران سی ای او چوہدری شہزاد اختر نے کے اپی ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت کا عندیہ بهی دے دیا. آزاد کشمیر کے سابق کرکٹر اورکرکٹ آرگنائیزر نیئر شہزاد عباسی کی اسلام آباد میں کے اپی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد اختر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سی ای او کے پی ایل چوہدر شہزاد نے نیئر شہزاد عباسی کو سوینئر بهی پیش کیا.ملاقات کے دوران نیئر شہزاد عباسی نے کے پی ایل کے صدر عارف ملک اور چوہدری شہزاد اختر کی کاوشوں کو سراہا. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تها کہ مظفرآباد آباد کرکٹ سٹیڈیم کو انٹر نیشنل سطح کا سٹیڈیم بنانا کے پی ایل انتظامیہ کی بہت بڑی کاوش ہے. مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کا پہلا سٹیڈیم ہو گا جس میں ایل ای ڈی لائٹس نصب ہوں گی.ملاقات کے دوران سی ای او کے پی ایل چوہدری شہزاد اختر نے بتایا کہ کے پی ایل میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں.نیئر شہزاد عباسی نے انٹرنیشنل کهلاڑیوں کی کے پی ایل میں شرکت کے امکانات کو خوش آئند قرار دیا۔

نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تها کہ کے پی ایل کے انعقاد سے کشمیر نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کهلیں گی. چوہدری شہزاد اختر کا کہنا تها کہ کے پی ایل کے بعد آزادکشمیر کرکٹ اکیڈیمز سمیت نوجوانوں کو انٹرنشنل ٹورز کرائے جائیں گے جس سے کهلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکهار آئے گا۔

چوہدری شہزاد نے نیئر شہزاد کی بطور چیف کو آرڈینیٹر اور سیز کے پی ایل نوجوانوں کی کے پی ایل میں سلیکشن کے حوالے سے خدمات کو بهی سراہا. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تها کئی دہائیوں سے ہم کشمیر کی کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے سر گرم ہیں لیکن آزادکشمیر کی سطح پر کوئی بهی کرکٹ کے لیے آگے نہیں آیا۔

انهوں نے کے پی کے صدر عارف ملک اور چوہدری شہزاد اختر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کشمیری نوجوانوں کے لیے اتنا بڑا پلیٹ فارم لے کر آئے ہیں. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تها کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان ایک پروفیشنل آدمی ہیں اور وہ انتہائی پروفشنل انداز میں کے اپuی ایل کے آگے لے کر جا رہیں ہیں. نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تها کہ میں پر امید ہوں کہ یہ لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی جس کے چرچے بهارت سمیت دنیا بهر میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کا انتہائی اہم کارنامہ کورونا ویکسین تیار کرلی

Next Post

سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے ملازم فضل مختار کی پینشن ادائیگی سے متعلق متعلق اپیل مسترد قرار دے دی

Related Posts
Total
0
Share