.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم آج عائد ہونے کا امکان ہے جب کہ وہ فلوریڈا سے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میئرنے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔
میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےخلاف کارروائی کےدوران پُرتشدد احتجاج پر گرفتار کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دے کر تعلق چھپانے کا الزام ہے۔
امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدرکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔