.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا پریمیئر لیگ میچ بن گیا ہے جسے مسلم کھلاڑیوں کے افطار کے لیے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز فٹبال ٹیم ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان میچ کھیلا گیا، اس دوران میچ کے 26 ویں منٹ میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا گیا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ افطار کرسکیں۔
ایورٹن کے کھلاڑی آندرے اونا، عبدولے ڈوکورے اور ادریسہ نے میچ کے درمیان لیے جانے والے وقفے میں روزہ افطار کیا۔
خیال رہےکہ پریمیئر لیگ انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شام میں ہونے والے میچز میں افطاری کے اوقات میں وقفہ کیا جائے گا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ کھول سکیں۔