Reg: 12841587     

نومنتخب میئرکراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نومنتخب میئرکراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی کے نومنتخب میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات دیر گئے ضلع شرقی اور اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن نالے کا دورہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

نومنتخب میئر کراچی نے جوہر چورنگی انڈر پاس پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے گلستان جوہر اور اطراف کے عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی تینوں نے ٹاونز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تھے۔

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلا ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جب کہ حافظ نعیم کو160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوگئے تاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جین میریٹ پاکستان میں نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

Next Post

پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Related Posts

جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کو ہونے والی جیل کی سزا کے خلاف پر تشدد عوامی مظاہروں اور فسادات میں اب تک 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کے حامیوں کی جانب سے…
Read More
Total
0
Share