Reg: 12841587     

جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے:مولانا اسعد محمود

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے بے انصافی کی اور عدل کا جنازہ نکالا، خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی۔

انہوں نے کہا کہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے، آپ اگر عدالت کے اندر اتفاق پیدا نہیں کرسکتے تو اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے ، وزیراعظم نہ آپ کو تنہا چھوڑیں گے نہ آئین اور پارلیمان کو تنہا چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوکاڑہ میں ایک شخص نےفائرنگ کرکے بیوی اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا

Next Post

برازیل کے پرائمری اسکول میں نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے 4 بچوں کو ہلاک کر دیا

Related Posts
Total
0
Share