Reg: 12841587     

مانچسٹر سنڑل مسجد وکٹوریہ پارک میں افطار پارٹی کا اہتمامِ کیاگیا

عارف چودھری

مانچسٹر کی
ممتاز مزہبی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری  نصیر احمد ساھیوالی نے ھر سال کی طرع اپنے والدین اور وکٹوریہ سنٹرل مسجد بنانے اور چلانے میں حصہ لینے والوں مر حومین کے ایصالِ ثواب کے لیے  مانچسٹر سنڑل مسجد وکٹوریہ پارک میں افطار پارٹی کا اہتمامِ کیا جس میں مانچسٹر کی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی جن میں کاروباری شخصیات استاد صفدر -فیصل ملک -عبدالجبار-چودھری عطا محمد -ڈاکٹر عتیق -شامل تھے اس موقع پر بر طانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا قاری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ چودھری نصیر احمد ہر سال رمضان کی تیسر جمعرات کو اپنے والدین اور مسجد کی تعمیر اور انتظام میں حصہ لینے والے مرحومین کی مغفرت کے لئے روحانی محفل اور افطاری کرواتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک میں افطار کروانے کی بہت فضیلت ہے چودھری نصیر احمد ساھیوالی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے افطار پارٹی میں شرکت کرکے ان کے مرحوم والدین کو ایصال ثواب پہنچایا حافظ معین الدین اختر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لئے چودھری نصیر نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے ھماری دعا ھے کہ اللہ تعالی انکے مرحوم والدین کے درجے بلند فرمائے -ایسی محافل کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت سے آگاہی ہو صوفی محمد حسین طارق نے کہا کہ آج کی روحانی محفل اور افطاری کا ثواب چودھری نصیر کے مرحوم والدین اور مسجد انتظامیہ میں حصہ لینے والوں کے مرحوم والدین کو جاتا ھے آخر میں ممتاز مزہبی سکالر قاری جاوید اختر نے چودھری نصیر ساھیوالی طیب ریسٹورنٹ کے سی ای او میاں سلیم طیب کے مرحوم والد میاں طیب اور چاچا میاں جلیل اور مسجد انتظامیہ کے والدین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی

ماہ رمضان میں روزے داروں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام اللہ تعالی کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق ایم پی اےچوھدری طارق سبحانی کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب انجنیئر محمد بلیغ الرحمن سے خصوصی ملاقات کی

Next Post

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھادیا

Related Posts
Total
0
Share