Reg: 12841587     

ورلڈکپ: بنگلا دیش کیخلاف افغان ٹیم 156 رنز پر ڈھیر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان  نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن بیٹنگ لائن زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور 156 کے مجموعی اسکور پر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے 157 رنز کا ہدف ملا ہے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔

نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آسکا۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کتنے فیصد پاکستانیوں نے آج تک نوڈلز نہیں کھائے؟ دلچسپ سروے جاری

Next Post

پیٹرول 38 روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

Related Posts

بر طانیہ کے ممتاز قانون دان او پی ایف گورنرز باڈی کے ابو چئیرمین پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرزکا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

لندن(عارف چودھری) بر طانیہ کے ممتاز قانون داناوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کی گورنرز باڈی کے سابق چئیرمین بیرسٹر امجد…
Read More
Total
0
Share