Reg: 12841587     

کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20 لیگ میں فرنچائز حاصل کرلی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔

کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔

کھیلوں کی فرنچائزنگ میں شمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات سے انکار، امریکی اخبار کا دعوی

Next Post

‏لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کےایڈوکیٹ عامر ریاض احمد کی چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز بیرسٹر امجد ملک سےان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات ہوئی

Related Posts
Total
0
Share