لندن عارف چودھری
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالہ گئے ہیں۔
شہباز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کیلئے حسن نواز کے دفتر پہنچے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے لندن آئے۔
لندن میں موجود مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں، آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہو گی۔
ن کے رہنماؤں کی لندن میں اہم بیٹھک ہوئی ہے، جس میں اسحاق ڈار، جاوید لطیف، بلال یاسین اور عابد شیر علی شریک ہوئے، جبکہ ان رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔