جدہ(خصوصی رپورٹر)
قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھی اور دیرینہ دوست مولوی عبدالشكور لندن سے سعودی عرب میاں محمد نوازشریف کے ساتھ تشریف لائے۔
جدہ ائرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداران نے انکا پرتپاک استقبال پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد اکرم، مسعود احمد پوری، حنیف خاں، مرزا الطاف حسین، نور محمد آرائیں، چوہدری احسان الہی، میاں رضوان الحق، عمر مسعود پوری، احسن مسعود، خدیجہ ملک نے استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔