Reg: 12841587     

ویکسین لگواؤ یا ہر48 گھنٹے میں پی سی آر ٹیسٹ کراؤ

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات میں تمام وزارتوں اور اداروں کو تحریری ہدایت جاری کرکے پابند کیا گیا ہے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ترمیم کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد 29 اگست سے ہوگا۔

نئی پابندی سے ان تمام ملازمین کو بھی استثنی حاصل ہوگا جو امارات کے کسی سرکاری صحت ادارے سے منظور شدہ ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ یا رپورٹ پیش کردیں جس میں واضح کیا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کی صحت ویکسین لینے کی اجازت نہیں دیتی۔

بیان میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت کے اداروں کی طرف سے کنٹریکٹ پر رکھی جانے والے آؤٹ سورس کمپنیاں یا پبلک سروس کمپنیاں، اپنے ایسے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گی جو حکومتی دفاتر میں فل ٹائم بنیاد پر کام کررہے ہیں، اس ٹیسٹ کی قیمت متعلقہ کمپنی کو ادا کرنا ہوگی۔

اس فیصلے سے نجی اداروں اور کمپنیوں کے وہ ملازم بھی مستثنی ہوں گے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جمعوں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹنر کشمیر گروپ کے سیکریٹری لارڈ قربان حسین کی قیادت میں وفد ملاقات

Next Post

پڑوسی کی گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بچی سے مبینہ زیادتی

Related Posts
Total
0
Share