Reg: 12841587     

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت پرراچڈیل میں ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا

عارف چوہدری 

مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت پر ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چودھری نواز علی نے اپنے دفتر راچڈیل میں ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا ۔ ارادہ نور السلام فیصل آباد و اولڈھم کے بانی و سرپرست اعلیٰ مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کر کے مولائے کائنات بارے بیان فرما کر اہل ایمان کے ارواح کو جلا بخشی ۔ محفل میں الحاج محمد اشفاق وارثی ، خلفائے خاص ندیم ارشاد ، حاجی عبد القیوم ، محمد ارشد ، چودھری فیاض بشیر -امجد حسین ، عدنان و دیگر نے شرکت کی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ یہ دن ہمارے لیے انتہائی درد کا ہے آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا علی تم مجھ سے اور میں تم سے جو تم سے محبت کرےگا اس نے مجھ سے کی اور جو تجھ سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بعض رکھا اور جان لو اسکا ٹھکانہ جہنم ہو گا ۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے کہا کہ مولائے کائنات کی شخصیت کا احاطہ قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے انتہائی خوبصورت انداز سے پیش کیا دعا ہے مولا کریم پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے اور بھائ چودھری نواز علی کے کاروبار میں مذید عروج عطا فرمانے کے ساتھ اہل خانہ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔ میزبان چودھری نواز علی نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور محفل میں شریک دیگر افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو شکریہ جنہوں نے مولائے کائنات بارے بیان فرما کر  ہمارے ایمان کو تازگی بخشی ۔

مولائے کائنات کی شجاعت و بہادری ہمارے لیے مشعل راہ ہے کہ جب آپ استقامت حق و سچ کا دامن پکڑ لیں تو دنیا کی کوئ طاقت راہ حق کا راستہ نہیں روک سکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئندہ 10 برسوں میں کووڈ جیسی وبا پھیلنے کا خطرہ کتنا ہے؟ نئی رپورٹ میں پیشگوئی

Next Post

پریسٹن میں باؤل کینسر کے بارے میں آگاہی کا دن منایا گیا

Related Posts

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے…
Read More
Total
0
Share