.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختلف عدالتوں میں کیسز میں پیشی کے لیے اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تین مختلف عدالتوں میں عمران خان کے کیس مقرر ہیں، عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائرکی جائیں گی۔
سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواستیں سکیورٹی وجوہات اور سیاسی نوعیت کے مقدمات کے باعث دائر کی جائیں گی۔