Reg: 12841587     

لیلتہ القدر کی بابرکت و فضیلت والی روحانی رات کے موقع پر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ایمان افروز دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا

عارف چودھری

لیلتہ القدر کی بابرکت و روحانی رات نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ختم قرآن مجید کے ساتھ ایمان افروز دعائیہ محفل کا انعقاد ہوا جس میں عاشقان رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو تازگی بخشی ۔ مولانا قاری خادم حسین چشتی نے لیلتہ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے امت مسلمہ پاکستان اور بالخصوص کشمیر،فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ قاری مولانا خادم حسین چشتی کا کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کا حقیقی مفہوم پانے کے لیے سجدہ میں سر رکھ کہ امت مسلمہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کریں انکا کہنا تھا کہ سجدے میں جا کر اپنے آباؤ اجداد کی مغفرت کے لیے بھی دعا کریں۔مولانا چودھری فرخ کا کہنا تھا لیلتہ القدر عظیم ترین رات ہے جو اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو عطا کی ہے دعا ہے کہ ہم سب کو ایسی راتیں بار بار نصیب ہوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان لیلتہ القدر کی برکت کے صدقے کامیاب و کامران ہوں ۔راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا کہ لیلتہ القدر ہزار راتوں سے بہتر ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ بابرکت رات کے صدقے کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی نصیب فرما کر امت مسلمہ پر خصوصی رحم و کرم کرے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا ہمیں لیلتہ القدر کی شب اپنے مرحومین کی مغفرت کے لیے سربسجود ہو کر دعا کرنی چاہیے۔ حاجی محمد اصغر نے نگینہ جامع مسجد کی انتظامیہ اور نمازیوں کی جانب حافظ جمیل احمد کا رمضان المبارک میں نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کی تلاوت کرنے پے دلی شکریہ ادا کیا۔ روحانی محفل کے اختتام پر آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجا گیا حافظ جمیل احمد نے خصوصی دعا کی۔

لیلتہ القدر کی شب نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور و ایمان افروز دعائیہ محفل کے موقع پر عاشقان رسول نے امت مسلمہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی سالمیت کے لیے گڑا گڑا کر دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مانچسٹر:چودھری عبدالکریم اور انکے صاحبزادے فیصل کریم نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

Next Post

عمران خان آج مختلف کیسز میں پیشی کیلئے اسلام آباد نہیں آئیں گے

Related Posts

ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات

لاہور ( خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن ماہر قانون برطانیہ…
Read More
Total
0
Share