عارف چودھری
بر طانیہ کے مشہور کاروباری شخصیت اور رائل نواب کے چیف ایگزیگٹیو نواب محبوب حسین کی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق تفصیل سے بات ھوئ اس موقع پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ کے پاکستان میں زر مبادلہ بھیجنے سے پاکستان چل رھا ھے اسی لئے ھماری حکومت نے اوورسیز .پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کا کام کیا
چئیرمین عمران خان نے محبوب حسین سے کہا کہ آپ کی خدمات ھمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں دیار غیر میں رہ کر آپ ھمیشہ پاکستان کا سوچتے ہیں اس وقت آپ جیسے مخلص دوستوں کی ضرورت ھے پی ٹی آئ دوبارہ اقتدار میں آکر آپ جیسے لوگوں کے مشورے سے تارکین وطن کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر محبوب حسین نے عمران خان کو اپنی اور اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل حمائت کا یقین دلایا اور کہا کہ ھم رہتے بر طانیہ میں ہیں لیکن ہماری دل پاکستان میں ھوتا ھے ھم آپکے ہر حکم پر لیبیک کہیں گے آپ جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ھوتے ہیں قوم کو قائد اعظم کے بعد آپ کی شکل میں ایک عظیم لیڈر ملا ھے جو پاکستان کو دنیا میں اعلی مقام دلوائے گا سابق وزیر اعظم نے محبوب حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں مستقبل میں بھی آپ جیسے پارٹی ورکر چاہئے جو بے لوث پارٹی اور پاکستان کی خدمت کرتے ہیں