Reg: 12841587     

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر قرار دے دیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا ہے کہ غزہ سے جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کے خلاف جرم ہے، اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے روزانہ جنگی اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورلڈکپ: آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے 2 کھلاڑی مکمل فٹ ہوگئے

Next Post

سائفر کے ساتھ کھیلنے کے بعد پاک امریکا رابطہ کاری بند ہوگئی تھی، ایف آئی اے انکوائری

Related Posts
Total
0
Share