Reg: 12841587     

شیخ سعید احمد کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کیساتھ گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات

لاہور بیورو رپورٹ

سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کیساتھ گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات ہوئی

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کیساتھ گورنر ھاؤس میں سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شیخ سعید احمد کی وفد کے ہمراہ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مشکلات و مسائل کے بارے گورنر پنجاب کو بریفنگ دی اور انکو سعودی عرب میں مقیم بزنس کمیونٹی کیطرف سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی
غیر ملکی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیز سرمایہ کاروں کے مشترکہ تعاون سے آگست میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ لیکر آؤنگا
گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں
اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی
میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں زرمبادلہ بھیجنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں انکے کلیدی کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کیساتھ وفد میں پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل و سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء و کاروباری شخصیت اظہر ملک شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بر طانیہ کے شہر بری کی تاریخ کی پہلی مسلمان لیڈی مئیر شاہینہ ہارون کی گیلی پولی سنڈے چرچ سروس پریڈ میں شرکت

Next Post

متحرک سنیئر رہنماء محمد طارق مغل کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات

Related Posts

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کے ساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا…
Read More
Total
0
Share