لاہور (نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سنیئر نائب صدر و متحرک سنیئر رہنماء محمد طارق مغل کی قیادت میں وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی
گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے متحدہ عرب امارات کے سنیئر نائب صدر و متحرک سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن محمد طارق مغل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر محمد طارق مغل نے گورنر پنجاب کو گذارشات پیش کیں
گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل پر یقین دہانی کرائی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا
گورنر پنجاب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ
اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اس وقت اپنا رول ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے
موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سنیئر نائب صدر محمد طارق مغل کے ہمراہ وفد میں سیالکوٹ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء اسلام بھٹو، مزمل بھٹی اور یوتھ ونگ سیالکوٹ کے شارق مغل شامل تھے