راچڈیل (خصوصی رپورٹر)
کینیڈا سے برطانیہ آنے والے معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری عارف تھانیدار کی برطانیہ کے معروف قانون دان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کے چیمبر میں خصوصی ملاقات-
کاروباری و سماجی شخصیت گجرات کے چوہدری عرفان گجر کے والد گرامی حاجی چوہدری عارف تھانیدار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی-
بیرسٹر امجد ملک نے کینیڈا سے آئے ہوئے چوہدری عارف تھانیدار کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور انکے بیٹے عرفان چوہدری کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کینیڈا اور امریکہ میں بسنے والے پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں۔
اس موقعہ پر تھانیدار عارف چوہدری نے حاجی عبدالغفور ملک ، حاجی منظور ملک ، ڈاکٹر لیاقت ملک، سالیسٹر مقبول ملک ، بیرسٹر امجد ملک اور ملک فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بیرسٹر امجد ملک کو کینیڈا آنے کی خصوصی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔
بیرسٹر امجدملک نے وکلاء ایسوسی ایشن کی جانب سے عارف چوہدری کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔