Reg: 12841587     

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے: سینیٹر کامل آغا

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لیتے ہی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے۔

گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کی اگلی عدالتی سماعت سے پہلے پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

کامل علی آغا نے کہا کہ 11 جنوری سے پہلے ان کے بندے پورے ہو جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے چیف سیکرٹری پر دباؤ تھا، رات تک چیف سیکرٹری کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہو گا، پھر ضرور کوئی دباؤ آیا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا گورنر بلیغ الرحمان کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو بحال کر دیا تھا اور انہیں 11 جنوری تک اسمبلیاں نہ توڑنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرسٹر امجد ملک کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

Next Post

اسلام آباد دھماکا: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے مراسلہ جاری

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More
Total
0
Share