Reg: 12841587     

سیاسی ،کاروباری شخصیات کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا گیا

عارف چودھری

پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ناصر میر اور پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے   سابق اوورسیز ایڈوئزر  اور پنجاب اوورسیز کمیشن کے سابق وائس چئیرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن عمران خان کے سینئر لیگل ایڈوائزر ممتاز قانون دان اظہر صدیق اور پاکستان سے آئے  پی ٹی آئ کے سینئر راہنما اور این اے 62 کے امیدوار میجر ریٹائرڈ خلیل الرحمن  کے اعزاز میں  مانچسٹر کے مقامی  ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا۔ جس میں الائٹ اینڈ ایسی منی اور ڈی ایم ٹی وی کے چئیرمین ڈاکٹر لیاقت ملک ممتاز اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر حامد خان مشرقی – پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنماؤں چودھری عمران -شہناز صدیق -کاروباری شخصیات حاجی زاھد -جبران ملک – تنزیل ملک – اور دوسروں نے شرکت کی اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ کے سینیر رہنماء اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ناصر میر نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی حالیہ چئیرمن تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں تارکین وطن بارے تفصیلی گفتگو ہوئ انہوں نے یقین دلایا کہ اب اگر وہ وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر فائض ہوئے تو تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ سابق مشیر تارکین وطن اور سابق وائس چئیرمین پنجاب اوورسیز کمیشن مخدوم سید  طارق محمود الحسن نے کہا کہ دوست احباب سے ملکر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئ انکا مذید کہنا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر ہمارے قائد عمران خان عروج کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں وہی پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیر راہنما پاکستان قومی اسمبلی حلقہ 62 کے امیدوار میجر ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن نے کہا کہ وہ جماعت کے بنیادی اراکین میں سے ہیں ہم نے چئیرمن عمران خان سے ملکر جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے پاکستان کو دلدل سے صرف واحدہ امت مسلمہ کے راہنما عمران خان نکال سکتے ہیں تارکین وطن کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ ممتاز قانون دان اور عمران خان کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ نجی پر برطانیہ آئے تھے لیکن برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی جو والہانہ محبت عمران خان سے دیکھی ہے اسے کوئ ہرا نہیں سکتے انکا کہنا تھا کہ ہم آج تک 1970 کی دہائی سے نہیں نکل سکتے عمران خان اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتا وہ ہمارے حقوق کے لیے کھڑا ہے ہمیں اسکا ہر حال میں ساتھ دینا چاہیے پاکستان کی بقا عمران خان سے ہے ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے کہا تارکین وطن ہمیشہ عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے مخدوم سید طارق محمودالحسن نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت کام کیا جس کے لئے ھم انکے بہت مشکور ہیں سینئر اینکر تجزیہ نگار ڈاکٹر حامد خان مشرقی ۔ عمران چوہدری اور شہناز صدیق نے کہا کہ عمران خان قوم کے لیے جہاد کر رہے تحریک انصاف آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم سیاسی جماعت سے آگے نکل چکے ہیں ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بولٹن کے مقامی ہال میں تنظیم کی دسویں سالگرہ اور عید مِلن پارٹی اور سالانہ گالہ ڈنر کا اہتمام

Next Post

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کےلیے برطانیہ پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share