Reg: 12841587     

جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما و سابق ایم پی اے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ارشد محمود بگوکی سیالکوٹ بار میں پریس کانفرنس

سیالکوٹ سٹی رپورٹر

جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما و سابق ایم پی اے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ارشد محمود بگو نے سیالکوٹ بار میں سیالکوٹ پولیس اور سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھواں دھار پریس کانفرنس کی-

سیالکوٹ سے سنیئر سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایم پی اے جماعت اسلامی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ارشد محمود بگو نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ محترمہ پر سیالکوٹ پولیس کیطرف سے جو تشدد یا بدتمیزی کی گئی اس پر انھوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ پر شدید تنقید اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیالکوٹ ہے آپ نے عمر ڈار اور عثمان ڈار اگر گرفتار کرنا ہے تو بیشک کرو لیکن ماؤں اور بہنوں پر گھر کے اندر گھس کر تشدد کی ہم اجازت نہیں دیں گئے اور ہم سڑکوں پر تمہارے خلاف احتجاج کریں گئے سیالکوٹ کی عوام نکلے گی۔ انھوں نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار آپ بھی سن لیں یہ افواج ہماری ہے آپ فوج کو عوام کے سامنے لا کھڑا کرنے والے ڈرامے سے بعض آ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کے اجلاس کا اعلامیہ

Next Post

لکھن پور سے اہم رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Related Posts
Total
0
Share