Reg: 12841587     

تحریکِ انصاف کے اراکین اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو آئین و قانون کی بالادستی قرار دیا

عارف چوہدری

سابق وزیر اعظم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت عظمیٰ سے ہائ کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی دیتے ہوئے فی الفور رہا کرنے کے پر تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے اپنے دفتر میں جشن کا اہتمام کیا جس میں تحریکِ انصاف کے اراکین اور کمیونٹی کے دیگر افراد شریک ہوئے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو آئین و قانون کی بالادستی قرار دیا ۔ سابق سیکرٹری تحریک انصاف برطانیہ سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قوم کا شکریہ جو پچھلے دو دنوں سے سراپا احتجاج تھی اسی وجہ سے غیر قانونی فیصلے کو کالعدم قرار دیا پاکستانی قوم کے لیے خوشخبری ہے۔ چوہدری شبریز ریاض نے ہمیں خوشی ہے عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئ ہے ۔ محمد علی نے کہا کہ پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ نے زبردست قدم اٹھایا یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کی فتح ہے۔ محمد سوداگر نے کہا ہم تارکین وطن عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر خوشی منا رہے ہیں عدالت عظمیٰ نے آئین و قانون کی بالادستی قائم کی ۔شبیر و دیگر نے بھی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔مٹھائی کی تقسیم نے خوشی دوبالا کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Next Post

تاریخ کے سب سے طاقتور خلائی دھماکے کا مشاہدہ

Related Posts
Total
0
Share