مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے، اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس اقدام کی وجہ صحت اور سیکیورٹی ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا جھے رچرڈسن کے علاوہ فل ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر کام کر رہا ہے، مچل اسٹارک دورہ پاکستان کا اشارہ دے چکے ہیں اور اس کے لیے وہ بھارتی لیگ سے دستبردار بھی ہو چکے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملٹی فارمیٹ میں شامل بعض کرکٹرز ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کر سکتے ہیں ، بعض کرکٹرز دورۂ پاکستان کے حوالے سے آرام دہ نہیں ہیں ۔
جھے رچرڈسن بھی دورۂ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ، کرکٹ آسٹریلیا انہیں صحت کی ری ہیب کے لئے آرام دے گا۔
دورۂ پاکستان کے لئے کرکٹ آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ کا اعلان چند دنوں میں کرے گا۔